ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سداپور پولیس نے کیا بائک چور کو گرفتار۔ 2سال پرانا چوری کا معاملہ ہوا حل

سداپور پولیس نے کیا بائک چور کو گرفتار۔ 2سال پرانا چوری کا معاملہ ہوا حل

Tue, 24 Sep 2019 13:12:29    S.O. News Service

سداپور24/ستمبر (ایس او نیوز) سداپور پولیس نے دو سال قبل موٹر بائک چوری کی واردات کا معاملہ حل کرتے ہوئے نہ صرف بائک چورکو گرفتار کرلیا ہے،بلکہ چوری کی گئی 2اینفیلڈ موٹر بائکس بھی ضبط کرلی ہے۔

سداپورپولیس نے بتایا ہے کہ مسروقہ بائکس کے ساتھ گرفتار ہونے والے بائک چور کا نام محمد سجاد محمد یونس ہے جو کہ بدریہ کالونی بھٹکل کا رہنے والا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ 2017میں شہر کے وجیا بینک کے روبرو کھڑی کی گئی رجسٹریشن نمبر کے اے30ایچ 4895 والی رایل اینفیلڈ موٹربائک چوری ہوگئی تھی۔ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا۔مگر ملزم 2سال سے لاپتہ ہوگیاتھا۔ اب مصدقہ اطلاع پر ڈی وائی ایس پی جی ٹی نائک اورسرسی کے سرکل انسپکٹر بی گریش کی رہنمائی میں سداپور پی ایس آئی منجو ناتھ نے کارروائی کی اور ملزم کو بائک سمیت گرفتار کرلیا۔ اس کارروائی میں دیگر پولیس عملے نے بھی حصہ لیا۔


Share: